PSL3 کی چکمتی دمکتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم پہنچادی گئی
کراچی پاکستان سپر لیگ تھری کی چمکتی دمکتی ٹرافی ایئرپورٹ سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچادی گئی۔ ٹرافی کے ہمراہ پولیس کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔کراچی میں کل ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے پہلے ملک کے نامی گرامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔علی ظفر گنگنائیں گے پی ایس ایل تھری کا آفیشل گانا۔ جبکہ شہزاد رائے بھی تماشائیوں کا جوش بڑھائیں گے۔ اختتامی تقریب کل شام 6 بجے ہوگیاضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںکراچی میں 9 سال بعد کرکٹ میں واپسی پر شہر بھر میں ہے میلے کا سا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے۔ مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم تیار ہوچکا، ہر اسٹینڈ میں صفائی ستھرائی بھی ہو گئی ہےشائقین کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگ گئیں اور وی آئی پیز کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھ گیا، صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کےلیے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے۔براڈ کاسٹر کا عملہ میچ کو دنیا بھر میں براہ راست دکھانے کے لیے دن رات تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جائے گا