میاں جاوید کی لاش کو ہتھکڑی کیوں لگائی گئی تھی؟نیب کی زیر حراست رہنے والے لیگی رہنما راجہ قمر اسلام کا دردناک انکشاف

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)نیب کی حراست میں رہنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ قمر اسلام نے انکشاف کیاہے کہ کیمپ جیل میں قید میاں جاوید کی لاش کو ہتھکڑ ی لگا کر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ قمر الاسلام نے کہا کہ نیب نے 60دن کے ریمانڈ میں مجھ سے صرف دو گھنٹے کی تفتیش کی ، علیم خان کی گرفتاری تواز ن قائم رکھنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا بھی کوئی قصور نہیں بلکہ نیب قانون میں سقم ہے جو ایک آمر کے دور میں بنایا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا انکشاف کیا کہ جیل کے سیل میں ہم سب لوگ نماز جمعہ کیلئے گئے تھے اور جب ہم واپس آئے تو جیل میں قید استاد میاں جاوید کوبرین ہیمریج ہوگیا ، اس کے ناک سے خون آرہا تھا ، ان کو جیل کے ہسپتال لے جایا گیا تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی ، اس کے بعد ان کی لاش کو ہتھکڑی لگا کر ہسپتال بھیجا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی کسی کے والد تھے اور وہ تعلیم بانٹ رہے تھے ، اگر ان سے کوئی بات ہوئی بھی تھی تو  تعلیم کے میدان میں ہوئی تھی لیکن ان کی لاش کو ہتھکڑی لگا کر جیل سے ہسپتال بھیجا گیا ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.