کراچی(بی ایل ٰآئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے این آئی سی وی ڈی کے ساتھ ایم او یو کیا تھا اب اس کو ختم کردیں گے۔
جو لوگ 18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، سن لیں ہم آخری حد تک جائیں گے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی خبردار کردیا ہے، ہم رویو میں جائیں گے۔ ہم نے سیٹلائٹ سینٹر بنائے۔
جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے طلبہ پڑھ رہے ہیں۔ جے پی ایم سی کو ہم نے بہتر کیا۔