راولپنڈی(بی ایل ٰآئی)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لئے کام کیا اور پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں جیواسٹریٹجک انوائرمنٹ ،علاقائی سیکیورٹی اور افغان مصالحتی امن عمل کے امور زیر غور آئے۔
جنرل جوزف نے علاقائی امن میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لئے کام کیا اور پاکستان علاقائی امن وسلامتی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔