لاہور(بی ایل ٰآئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ہفتہ کے روز ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چار افراد کی موت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے جب واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں تو پھر آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے انہیں رپورٹ دی جائے
نیز اس واقعے کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ پر جو بھی دباؤ ڈالے اسے بھی گرفتار کیا جائے وزیراعلیٰ کے حکم کے بعد پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔