اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)
وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ 10دن بعد میکرواکنامک فریم ورک دوبارہ پیش کرے۔
وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کومیکرو اکنامک فریم ورک کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر اکنامک ایڈوائزری کونسل کے کچھ ارکان بھی موجود تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش مالی مشکلات پر گفتگو کی گئی کہ آیا آئی ایم ایف کے پاس فوری طور پر جانا چاہیے یا دوست ممالک کی جانب سے امدادی رقوم کی ترسیل تک انتظار کیاجائے۔
جمعہ کے روز اجلاس کے شرکا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور وزیراعظم اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو دوبارہ غوروفکر کرنے کاکہا۔ اجلاس کے شرکا کے درمیان عدم اتفاق کے باعث وزیر اعظم نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے کہاکہ 10دن بعد میکرواکنامک فریم ورک دوبارہ پیش کرے۔