اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کی سالگرہ کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا۔
سترہ جنوری 1925 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عبدالحفیظ کاردارپاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان تھے اور آج ان کی 94 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
حفیظ کاردار کا شماربھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز عامر الہیٰ اور گل محمد کے پاس ہے۔
عبدالحفیظ نے 26 ٹیسٹ میچزکھیلے جن میں23 مقابلوں میں پاکستان اور3 میں بھارت کی نمائندگی کی۔ پہلا ٹیسٹ بھارت کی جانب سے 1946 کے دورۂ انگلستان میں کھیلا اور 1952میں بھارت کیلئے پاکستان سے پہلا دورہ کرنے والے پاکستانی دستے کے قائد تھے۔ ان کے کیریئرکی دوسری یادگار جیت 1954 میں دورۂ انگلستان میں اوول ٹیسٹ کی فتح تھی۔
کیریئر کے دوران 6 ہزار 832 رنز اسکور کیے اور 344 وکٹیں حاصل کیں۔
عبدالحفیظ کاردار کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، ان کا انتقال 21 اپریل 1996کو لاہورمیں ہوا۔