اس وقت شہر میں ایسی تقریبات کا انعقاد کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا جو آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہو رہی ہیں۔


کراچی (عبدالستار مندرہ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایک مرتبہ پھر عروص البلاد بن رہا ہے روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت پاکستان کے حالت انتہائی خراب تھی اور سب سے زیادہ متاثر کراچی تھا ، اس وقت شہر میں ایسی تقریبات کا انعقاد کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا جو آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے۔ ئے عہدیداروں اور اراکین گورننگ باڈی کی تقریب حلف بردار ی نئی عمارت “احمد شاہ بلاک ” کا افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج حالات یکسر مختلف ہیں ہم نے گزشتہ برس کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا اور کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہوا اور اس سال کراچی میں پی ایس ایل کے پانچ میچز ہوں گے انہوں نے کہا کہ گرچہ گزشتہ کچھ عرصہ سے تجارتی سرگرمیاں تھوڑی متاثر ہوئی ہیں مگر مجھے امید ہے کہ یہ سرگرمیاں جلد بحال ہوں گی اور ملک میں ترسیل زر کا نظام دوبارہ درست ہو جائے گا۔ ہمارے انجینئرز نے پورا یورپ اور مڈل ایسٹ بنایا ہے ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ پاکستان کو بھی بنا سکیں اور اپنے تمام مسائل خود حل کر سکیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نو منتخب عہدے داران اور ممبران کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ فیض میلہ سمیت آرٹس میں ہو ے والے پروگراموں میں حکومت س سندھ کا بھر پور تعاون رہے گا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگوں کے کام کریں ان کی خدمت کریں، بغیر خدمت کہ دنیا میں کوئی بھی شخص لیڈر نہیں بن سکتا ، احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے میرے آنے کے بعد ملک بھر سے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کو بلا رنگ و نسل خدمت کی اور زبان و مذہب کے امتیاز کے بغیر آرٹس کونسل میں جمع کیا ، ہم نے زیتون کی ایک شاخ اٹھائی اور نکل کھڑے ہوئے ہمارے ہاتھ میں تلوار بندوق و راکٹ کچھ بھی نہیں تھا جو ہمارے ہاتھ میں تھا وہ قلم برش اور زبان تھی اور ہم نے اسی کے ذریعے پاکستان سے چن چن کر ادیبوں کو یہاں جمع کیا اور ان سے چراغ جلائے۔ انہوں نے آرٹس کونسل کے ممبران سے کہا میں ان لوگوں کے بدولت لیڈر ہیوں اور لوگوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے یہاں موجود ہوں۔ اس وقت پاکستان کی ساری علمی و ادبی اشرافیہ آرٹس کونسل کے ساتھ ہے ، ہم ولڈ کلچر سمٹ پر کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا کو پاکستان ، سندھ اور کراچی کا ایک مثبت امیج دکھائیں گے۔ انہوں نے اس سال ہونے والی تقریبات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہی کراچی میں فیض میلا ہو گا جبکہ اس سال ثقافتی کانفرنس اور وومن کانفرنس بھی ہوں گی جس میں پاکستان میں ہر عورت شامل ہو گی۔ تقریب حلف برداری اور افتتاح کے موقع پر وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، تاجر رہنما سراج قاسم تیلی، شمیم فرپو اور دیگر بھی موجود تھے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.