راولپنڈی(بی ایل ٰآئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔ پاک فوج دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر ان چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مربوط قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہماری قوم نے حصول امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔
آیی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کے مواقع کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم