کراچی(عبدالستار مندرہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غریبوں، پسماندہ طبقے اور مظلوم عوام کا رہنما تھا اور انہوں نے اپنے نظریہ اور دانائی کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا۔ انہوں نے یہ بات اپنے خطاب میں کو وزیراعلیٰ ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم پیدائش کے مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیامنٹیرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سابق اور موجودہ وزراء، صوبائی اسمبلی اراکین، وزراعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور قانون کی حکمرانی سکھائی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوریت کے بانی تھے اور انکے پارٹی کارکنوں نےجمہوریت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جن کی بدولت آج پاکستان جمہوریت کی راہوں پر گامزن ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جو سازشیں ہونگی انکو ناکام بنائیں گے۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹوکے کارکن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے اور بلاول بھٹو کے ورکر ہیں۔ ہم پارٹی اور قیادت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ قبل ازیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم پیدائش کی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور انکے لیئے ایثال ثواب کی دعا کی گئی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اس تقریب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیر مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی راشد ربانی اور وقار مہدی کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے جہاں پرشہید ذوالفقار علی بھٹوکی یوم پیدائش کے سلسلے میں پیپلز لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹوکے فیصلوں کو سمجھنا ہے تو غریبوں، مظلوموں اور عوام کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹوعوام کے رہنما تھے۔ شہیدذوالفقار علی بھٹو کہتا تھا کہ ایک بھٹو وہ خود ہیں اور ایک بھٹو عوام کا ہر ایک فرد ہے۔ آج شہید بھٹو اس دنیا میں نہیں ہے مگر اس خوبصورت ملک کے ہر ایک پاکستانی کے اندر زندہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹونے 1973ء کا آئین دیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب شہیدذوالفقار علی بھٹونے ملک سنبھالا تو اس وقت ملک دو ٹکڑے ہوگیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹونے تھر کی زمین ہندستان سے واپس حاصل کی اور آج وہاں سے کوئلے کی شکل میں سونا نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہیدذوالفقار علی بھٹوتھا جس نے چین کے ساتھ مضبوط دوستی کی بنیاد رکھی۔ شہیدذوالفقار علی بھٹونے جو آئین دیا اور آج ہم عہد کرتے ہیں اس پر عمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وکلاء کے مسائل حل کریں گے۔ مجھے آپ وکلاء سے محبت ہے کیونکہ میرا قائد شہیدذوالفقار علی بھٹو اور میرے والد سید عبداللہ شاہ بھی وکیل تھے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔ تقریب کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ نعیم قریشی،
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.