روایتی چولہوں کے مقابلے میں 50 سے 70 فیصد کم لکڑی جلاتا ہے

بغیر دھویں والے چولہے پر مبنی پروگرام نے پاکستان میں خواتین کے لئے کاروباری مواقع پیدا کئے ہیں
ہیریٹیج فاونڈیشن کاعالمی ہیبیٹاٹ ایوارڈز وِنر 2018

کم لاگت سے تیار کردہ دھویں سے پاک چولہے کا پروگرام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں خواتین کی صحت بہتر بنانے اور غربت کم کرنے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے، اس ضمن میں مزکورہ پروگرام ورلڈ ہیبیٹاٹ ایوارڈ 2018 کا فاتح قرار پایا۔

پاکستان چولہا: یہ چولہا نا صرف خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے اور اُن کی زندگیوں کو تبدیل کررہا ہے بلکہ پسماندگی کا شکار طبقوں کو یہ بھی سکھا رہا ہے کہ کس طرح مٹی کی مدد سے ایک صحت بخش، پائیدار اور دھواں نا پیدا کرنے والے چولہا بنایا جائے جو ناصرف ان کے اپنے گھر کے لئے فائدہ مند ہو بلکہ دیگر گاوں دیہاتوں میں اس کی تشہیر اور پھر تعمیر کے زریعے روزگار بھی کمایا جاسکے۔

یہ پروگرام ہیریٹیج فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے چلایا جارہا ہے جس نے 35 دیہاتی کاروباری افراد یا بئیر فُٹ ولیج آنٹراپرینیورز (بی وی ایز) کو اس ساخت کا چولہا بنانے کی تربیت دی۔ بی وی ایز ماسٹر ٹرینر کے طور پر صرف 2 امریکی ڈالرز کے عوض دیگر خواتین کو بھی گارے، اینٹوں اور چونے سے مل بننے والے اس چولہے کی تیاری کا طریقہ بتارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید 6 امریکی ڈالرز کا مٹیریل لگتا ہے اور یوں مجموعی طور پر 8 ڈالر کی لاگت سے چولہا تیار ہوجاتا ہے۔

مزکورہ چولہا روایتی چولہوں کے مقابلے میں 50 سے 70 فیصد کم لکڑی جلاتا ہے جس سے نا صرف عمومی طور پر جنگلات کی کٹائی میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ اُن خواتین کی محنت بھی بچتی ہے جو لکڑیاں جمع کرنے پر معمور ہوتی ہیں۔

لکڑی جلانے والے کُھلے روایتی چولہوں سے خواتین میں سانس اور آنکھوں کی شدید بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، اسی طرح پکنے والا کھانا آلودہ بھی ہوسکتا ہے جس سے اِسے کھانے والوں خصوصاً بچوں کو اسہال کی بیماری لاحق ہونے کا شدید اندیشہ رہتا ہے۔

سال 2014 سے 40 ہزار سے زائد چولہے بنائے جاچکیہیں جن کے زریعے 3 لاکھ کے قریب افراد کی صحت بہتر ہوئی ہے۔ ہیریٹیج فاونڈیشن پروگرام کو مزید وسعت دے کر ہر سال ایک لاکھ چولہے بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے، یوں مزید ایسے لاکھوں افراد خصوصاً خواتین کو صحت اور مالی اعتبار سے فائدہ پہنچے گا جو اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.