پی پی اس بار حکومت کے خلاف جدوجہد میں سندھ کارڈ استعمال نہیں کرے گی: لطیف کھوسہ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) پیپلزپارٹی نے اس بارحکومت کے خلاف جدوجہد میں سندھ کارڈ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ موجودہ لڑائی کو صوبائی یا لسانی رنگ نہیں دے گی۔

پیپلزپارٹی نے اس بارحکومت کے خلاف جدوجہد میں سندھ کارڈ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے پیپلزپارٹی اس بار صوبائی حقوق، آئین کی خلاف ورزی، انتخابی دھاندلی اوراحتساب نہیں انتقام کے نعرے اپنائے گی۔

لطیف کھوسہ نے بھی سندھ کارڈ استعمال نہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر سندھ کارڈ استعمال کیا گیا تو ہم لوگ پارٹی کی لڑائی میں شامل نہیں ہوں گے۔ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، لسانیت یا صوبائیت پر سیاست نہیں کرتی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.