کراچی ( عبدالستار مندرہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی انتخابات برائے سال 2019-20 میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے پچانوے فیصد برتری سے فتح حاصل کر لی۔ آرٹس کونسل کراچی میں انتخابات اتوار 23دسمبر کو وقت مقررہ کے مطابق رات ساڑھے نو بجے تک جاری رہے جس کے بعد گنتی شروع ہوئی اور رات گئے تک نتائج کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر ایک بجے جنرل باڈی کی میٹنگ کے بعد ووٹنگ کا باقائدہ آغاز ہوا ، ووٹنگ کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد چند افراد کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی جسے الیکشن کمیشنر ڈپٹی کمشنر ساوتھ اور انتظامیہ کی جانب سے بات چیت کے ذریعے ختم کرا کر ماحول کو پر امن بنایا گیا۔بعد ازاں بلا تعطل آرٹس کونسل ممبران نے کثیر تعداد میں پرامن ماحول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ مئیر کراچی وسیم اختر ، سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ، شعیب صدیقی، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، سابق صوبائی وزیر سندھ دوست محمد فیضی، ممبران اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی، خواجہ اظہار حسن سینیٹرز، میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن معروف تاجروں و صنعت کاروں سمیت ادیبوں، فن کاروں، شاعروں، آرٹسٹوں اور آرٹس کونسل کے ممبران کی کثیر تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا۔ آرٹ فورم پینل کے مقابلے میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔احمد شاہ اعجاز فاوقی پینل کی جانب سے صدرات کے امیدوار محمد احمد شاہ نے 2323 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ آرٹس فورم پینل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمد اسلم صرف 139ووٹ حاصل کر سکے۔نائب صدر کے لیے اطہر وقار عظیم نے 2252 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مد مقابل امیدوار مبشر میر صرف 204ووٹ حاصل کر سکے۔ سیکریٹری کی نشست کے لیے امیدوار پروفیسراعجاز احمدفاروقی نے 2251جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نجم الدین شیخ صرف 315ووٹ ہی لے سکے۔جوائنٹ سیکرٹری خالد آرئیں نے 2042جبکہ مقابلے میں فہیم احمد صدیقی 394ووٹ ہی لے سکے، خازن قدسیہ اکبر نے 2227 ووٹ کے مقابلے میں جعفر عزیر صرف 76ووٹ ہی حاصل کرسکے۔ اس کے علاوہ گورننگ باڈی کے امیدواران میں سے طلعت حسین نے 2330، حسینہ معین نے 2288، کاشف گرامی نے 2267، منور سعید نے 2229، نور الہدی شاہ نے 2227، ڈاکٹر ہما میر نے 2221، اقبال لطیف نے 2174، عنبر ین حسیب عنبر نے 2157، ڈاکٹر ایوب شیخ نے 2100، اسجد بخاری نے 2084، عظمیٰ کریم نے 2036، اور عمران (امو) نے 2953 ووٹ حاصل کر کے فتح سمیٹی۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.