کراچی میں کتب میلے

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

کراچی( عبدالستار مندرہ ) کے ایکسپو سینٹر میں کتب میلے کا آج دوسرا روز ہے جس میں دنیا بھر کے موضوعات پر کتابوں سے سجے 330 اسٹال لگائے گئے ہیں۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

کتاب علم و آگہی کا آفتاب ہے، ایک قدیم اور بہترین دوست، جو صدیوں سے دوستی نبھارہا ہے، انسانوں کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھا رہا ہے۔

اس بہترین دوست سے ملنا ہو تو ایکسپو سینٹر کراچی آیئے،جہاں 5روزہ بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

عالمی کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کیا، وہ مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے جس پر میڈیا نے اُن کا بائیکاٹ کیا۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کتب میلے میں شرکت کی، شرکاء سے خطاب کیا اور اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

ایم کیو ایم کے عامر خان اور خواجہ اظہار الحسن بھی آئے، جنہوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

پہلے دن طلبا و طالبات کی بڑی تعداد میلے میں آئی جنہوں نے اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق کتابیں کم قیمت پر خریدیں۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

کتب میلے میں طلبا کی معلومات میں اضافے کے علاوہ ان کی تربیت سے متعلق کتابیں بھی موجود ہیں۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

سالانہ پانچ روزہ عالمی کتب میلےکاآغاز 21دسمبر کو ہوا ہےجو 25 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 ادارے شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے نامور پبلشرزنے بھی اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

کتب میلے میں 20 سے 70فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں دستیاب ہیں۔

کراچی میں کتب میلے کا دوسرا روز

عالمی کتب میلے میں دینی، سیاسی، ادبی معلومات و دیگر شعبوں اور بچوں کی دلچسپی سے متعلق کتابیں بھی موجود ہیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.