آنے والا وقت سماجی طور پرخوشحال اورمعاشی طورپرمستحکم پاکستان کا وقت ہے: عمرا ن خا ن

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے آج پاکستان سنگین سماجی و معاشی مشکلات کا شکار ہے،موجودہ حکومت کی حالیہ کوششوں سے آج بیرونی سرمایہ کار اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، انشااللہ آنے والا وقت سماجی طور پر خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کا وقت ہے،حکومت نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔

بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی جنوبی پنجاب میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوامی مسائل ، ترقیاتی منصوبوں ،کسانوں کو درپیش مسائل ، تعلیم اور صحت کی صورتحال ، پانی کے مسئلے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں گورننس کی ناکامی، میرٹ کی نظر اندازی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا۔وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی۔

کسانوں کے حقو ق کا تحفظ کیا جائے گا ، تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی ، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور صوبہ بھر میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں پانی کے مسئلے، خصوصی طور پر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مرکزی اورصوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ممبران اپنے حلقوں میں عام آدمی سے مستقل رابطے میں رہیں تاکہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی طرف سے ڈ ویڑنل سطح پر ممبران اسمبلی کی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ کمیٹی ضلعی سطح پر مقامی مسائل کا حل مقامی قیادت کی مشاورت اور عوام کی امنگوں کے مطابق صوبائی حکومت کی نگرانی میں یقینی بنائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نچلی سطح پرعوام کو بااختیار بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ۔ ممبران قومی اسمبلی میں محمد عبدالغفار وٹو ، محمد فاروق اعظم خان ، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سید مبین احمد اور چوہدری جاوید اقبال شامل تھے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.