اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورعالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلونے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورعالمی امور پربات چیت ہوئی، سلیمان سوئلو نے ترک صدرکا خیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پربات چیت ہوئی، اس موقع پر سلیمان سوئلوکی وزیراعظم کودورہ ترکی کی دعوت بھی دی، جواب میں وزیراعظم بھی ترک صدر ودیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر بھی موجودتھے۔
اس سے قبل ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلوپاکستان کے دورے پراسلام آبادپہنچے تو وزیرمملکت شہریارآفریدی نے ترک وزیر داخلہ کا استقبال کیا، وہ دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔ واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں۔