قیام امن کے حوالے سے معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے : سید ناصر حسین شاہ

No-Image

کراچی( عبدالستار مندرہ)پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں102ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 1124ریکروٹس تربیت کے جملہ مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آؤٹ ہوئے ۔

تقریب میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصرحسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام اور امریکن قونصلیٹ جنرل جوآن ویگنر کے علاوہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی ویسٹ،ڈی آئی جی سی آئی اے اور پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد نے بھی موجود تھے ۔

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ ہونیوالے ریکروٹس اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں فخر کرنا چاہیئے کہ آپ کے بچے آج سندھ پولیس کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس کا کام چیلنجنگ ہے اپنی عملی زندگی میں ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے محکمہ پولیس کی شہرت اور نیک نامی میں مذید اضافہ ہو۔تفویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن محنت اوردیانت داری سے انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس وہ پولیس ہے جسکے 2500 سے زیادہ افسران اور جوان امن کی راہ میں شہید ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ وہ پولیس ہے جس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربوں کو ناصرف صوبائی بلکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں اور عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ کمی یا خامی کی اصلاح کے لئے ہماری رہنمائی کریں۔سیدناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔

ملک اور عوام کے لئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پرواہ نہ کرنیوالے شہداء سندھ پولیس کی خدمات کو میں خراج عقیدت اورسلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جملہ امور واقدامات160 کو تقویت دینے کے لئے 160 بجٹ زیادہ رکھا گیا یے اورحکومت سندھ کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ صوبے میں امن و امان کا اصل سہرا سندھ پولیس کے سرجاتاہے ۔

پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں شوٹنگ سیمولیٹر سسٹم کا افتتاح امریکین قونصل جنرل جوآن ویگنر،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورسیدناصر حسین شاہ نے مشترکہ طور پرکیا اور سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

تقریب سے امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ160 دہشتگردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے امریکی حکومت کا پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان صرف اور صرف پرامن معاشرے اورعوام کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

امریکہ کو پاکستان اور باالخصوص سندھ پولیس کے شانہ بہ شانہ کھڑاہونے پر فخر ہے ۔اس موقع پرامریکی قونصل جنرل نے چینی قونصلیٹ پر شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے کوئیک رسپانس نے دہشت گردانہ160 حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سال2012 ء سے پاکستان کے ساتھ جاری پارٹنرشپ کو مذید مستحکم اور مضبوط بنایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اقدامات اور کاوشوں سے پولیس کے آپریشنل انویسٹی گیشن امور کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں تجربوں اور مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ سیمولیٹرز سسٹم کی بدولت سندھ پولیس کے نئے افسران اور جوانوں سمیت دیگر کی160 فائرنگ مشق میں بھی160 بہتری آئیگی۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے پولیس کی آپریشنل انویسٹی گیشن اوردیگر امور میں بہتری لانے اور انھیں جدید خطوط پر استوار کرنیکے کے حوالے سے امریکن حکومت کے تعاون پر اور تقریب میں قونصل جنرل امریکہ ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.