ٹی ایل پی قیادت پر بغاوت، دہشت گردی کے مقدمات درج

حکومت نے تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کی قیادت کےخلاف بغاوت اور دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کا اعلان کردیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، عنایت الحق شاہ، حافظ فاروق الحسن کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔

وفاقی وزیر کے مطابق خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانہ سول لائن،افضل قادری کے خلاف گجرات اور عنایت الحق شاہ کے خلاف راولپنڈی میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ٹی ایل پی قیادت پر بغاوت، دہشت گردی کے مقدمات درج

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے پاکستان میں اپنی سیاست کی ابتدا آئین کوللکارنے اورقانون کی خلاف ورزی سے کی، آئین کا ہرصورت تحفظ کریں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ آئین وقانون سے ماورا اورعوام کے حقوق کوپامال کرنے والے احتجاج پر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال سے کھیلنے،املاک کونقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.