کراچی( بی ایل ٰآئی) سندھ ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ پر وفاقی حکومت، سیکریٹری وزارتِ پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا سے انیس اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں سی این جی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اوگرا نے سوئی سدرن گیس کی قیمت 17 فیصد جبکہ سوئی نادرن گیس کی 30 فیصد قیمت بڑھانے کی سفارش کی۔ مگرحکومت نے 40 فیصد اضافہ کردیا۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سی این جی پیٹرول سے مہنگی ہوئی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ نرخ یکساں بڑھانا خلاف قانون ہے۔ سی این جی پیٹرول سے مہنگی ہوئی ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت، سیکریٹری وزرات پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔