ڈیفنس ڈے مارشل آرٹس ٹورنامنٹ کاکامیابی کیساتھ اختتام،
ملیر، کراچی اور سند ھ کا ٹیلنٹ پاکستان کے لیے ثابت قدم ہوگا،فیروز خان
معزز شخصیت بخت رواں کی ایسوسی ایشن کیلئے نقد20ہزار روپے دینے کا اعلان
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی مارشل آرٹس گیمز کے سلسلے کا دوسرا ٹورنامنٹ سندھ مارشل آرٹس کونسل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر ینگ شا ہین فٹبال اسٹیڈیم کے جمنازیم میں کھیلا گیا۔دو روزہ مقابلوں میں مارشل آرٹس کے مختلف اسٹائل ووشو کنگفو،کک باکسنگ ،تائی کوانڈو،کراٹے اور ہانگار کنگفو کے مقابلے منعقد ہوئے ،جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات کراچی جمناسٹک ایسوسی ایشن کی ٹیم کی شرکت تھی، جنھوں نے مختلف موقعوں پر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرکے شائقین سے داد وصول کی۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی علاقے کے سماجی شخصیت و چیئرمین یوسی ی4 ، مجید کالونی لانڈھی ملیر کراچی، فیروز خان و علاقہ معزز شخصیت بخت رواں تھے، جنھوں نے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ملیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاجبکہ علاقہ کے ممتاز سماجی شخصیت بخت رواں صاحب نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کے لئے نقد 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ٹورنامنٹ میں ریفری ججز کے فرائض نیشنل باکسنگ کوچ عبدالغفور ، فدا حسین بلوچ ،قرار خان اور عبدالغفار نے انجام دیئے،دیگر آفیشلز میں صابر بلوچ، انور شاہ، امداد بلوچ،مطیع اللہ ،عتیق الرحمن،عظمت، سراج خان ، امیراللہ،یوسف نے انجام دیئے ۔ آخر میں سندھ ووشو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالوہاب درانی نے ایونٹ سے خطاب میں پاک فوج کیساتھ یکجہتی اور شہدائے پاک فوج کو سرخ سلام پیش کیا ۔ٹورنامنٹ کا اختتام پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد سے ہوا۔