کراچی میں پاکستان فیشن ویک 2018 کا آغاز ہوا ہے جس میںن امورڈیزائنرز کے رنگا رنگ ملبوسات پہن کر خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔
فیشن پاکستان کونسل کے تحت ہونے والے فیشن ویک میں موسم سرما اور شادی بیاہ کی مناسبت سےہلکے رنگوں کے ملبوسات اور شوخ رنگوں پر مبنی پارٹی اور برائیڈل وئیرپیش کئے۔
فیشن ویک میں شوبزستاروں نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
فیشن ویک 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں لوگوں کو فیشن کے نئے انداز دیکھنے کو ملیں گے۔
فیشن ویک میں ٹینا درانی، ہما عدنان، زینب چوٹانی، آمنہ عقیل اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر ڈیزائنرز کے رنگارنگ ملبوسات پہن کر خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔
فیشن پاکستان ویک میں ملبوسات کو موسم سرما اور شادی بیاہ کے سیزن کے لحاظ سے ڈیزائین کیا گیا۔ پارٹی وئیر اور برائیڈل ملبوسات نے شرکاء توجہ خوب سمیٹی