نئی دہلی ( بی ایل ٰآئی)آوزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کو لکھا گیا خط رنگ لے آیا ‘ نریندر مودی مذاکرات پر تیار ہوگئے ‘بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ خارجہ سشما سوراج اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ رواں ماہ کے اختتام پر ملاقات کریں گی۔بھارتی حکام کے مطابق یہ ملاقات ستمبر کے اواخر میں نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوگی۔جمعرات کو بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوگی ۔ صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے تر جما ن رویش کمار نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک ملاقات ہے جسے مذاکرات نہیں سمجھنا چاہیے‘ان کا کہنا تھا کہ ʼ یہ ملاقات پاکستان کے حوالے سے بھارتی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد مذاکراتکی بحالی ہے‘ سرحد پارسےدہشت گردی پرہمارامؤقف تبدیل نہیں ہوا ‘ ان کے بقول ملاقات کا ایجنڈا تاحال طے نہیں پایا ہے اور اس کے وقت اور مقام کا فیصلہ دونوں ممالک کے سفارتی مشن کریں گے۔کرتارپور بارڈر کھولے جانے سے متعلق رویش کمار کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی اس حوالے سے پاکستانی حکومت سے سرکاری سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، تاہم سشما سوراج پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھائیں گی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رویش کمار نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے مستقل نمائندے اس ملاقات کی تاریخ اور وقت طے کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ انڈیا نے سارک وزراء خارجہ میٹنگ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔اس میٹنگ کی تفصیلات بھی نیویارک میں طے کی جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سارک سربراہی اجلاس کے دوبارہ شروع کرنے کا کا سوال ہے تو انڈیا کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔قبل ازیں وزیرِاعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ طور پر دوبارہ آغاز کرنے پر زورد یتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بات چیت کا آغاز کریں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزرائے خارجہ مذاکرات کریں‘عمران خان کا خط میں کہناتھاکہ آئیں مسئلہ کشمیر‘ سرکریک اور سیاچن پر بات چیت کریں ‘ پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام اور آنے والی نسلوں کی بہتری اور امن کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کو جلد شروع کرنے پر زور دیا۔خط میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بلاشبہ ناقابل تردید چیلنجز کا شکار ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر بھی یقینی طور پر بات کرنے کو تیار ہے‘دونوں ملکوںکو تمام تنازعات کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.