عمران خان کا کراچی کےلئے نیا ماسٹر پلان بنانے کااعلان

کراچی(فہیم صدیقی)وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےلئے نیا ماسٹر پلان بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جب تک کراچی نہیں کھڑا ہوگا ملک آگے نہیں بڑھےگا۔

ڈیم کےلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ڈیم کےلئے مہم شروع کرنےپر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اور بیرونِ ملک پاکستانی متحرک ہوچکے ہیں، ہر سال 30 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، فنڈنگ کا سلسلہ نہ رُکا تو پانچ سال میں ڈیم بنادیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بہتری کےلیے سرکلر ریلوے لائیں گے، کورنگی صنعتی ایریا میں سیوریج پانی کا ری سائیکلنگ پلانٹ لگائیں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بعد کراچی کا اسٹریٹ کرائم بڑھا ہے، وجہ محرومی کے شکار لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ بنگالیوں اور افغانیوں کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کو شناختی کارڈ دلوائیں گے۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ2 ماہ کے اندر کراچی میں کچرا اُٹھانے کا نظام بہتر نہ ہوا تو صوبائی حکومت کی مدد کا پلان بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈیم نہیں بنا سکتی، اُس کے پاس پیسا نہیں ہے، ڈیم بنانے کےلیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا،ڈیم کیلئے پیسے اکٹھا کرنا چیف جسٹس کا نہیں سیاستدانوں کا کام ہوتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.