دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر جاری کردی گئی

واشنگٹن( بی ایل ٰآئی)  معروف جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر جاری کردی ہے۔ جسے ایک سال تک آزمائش کے بعد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی بوئنگ نے طیاروں کی نئی سیریز ایکس 777 کے پہلے طیارے 777 ایکس نائن کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ طیارے کو واشنگٹن کے شہر ایورٹ میں اس کی اسٹیٹک آزمائش کی جائے گی۔بوئنگ کمپنی کے مطابق 777 ایکس طیارے میں ساڑھے تین سو سے چار سو پچیس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے دو ہزار بیس تک مارکیٹ میں لایا جائے گا جبکہ آئندہ سال سے باقاعدہ طور پر اس کی آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بوئنٹگ کمپنی کی ننانوے سالہ تاریخ میں 777 ایکس نائن پہلا طیارہ ہے جس میں دو سو پینتیس فٹ پانچ انچ طویل ونگزپین (ایک پر سے دوسرے پر کا فاصلہ) کا استعمال ہوا ہے جس سے ایئربس اے تین سو پچاس کے مقابلے میں بارہ فیصد تک فیول اخراجات کی بچت ہوگی۔نئے طیارے 777 ایکس کے پروگرام منیجر ڈورن بنگو کے مطابق اسٹیٹک ٹیسٹ کے دوران طیارے کے ڈھانچے اور اس کی قوت برداشت کو چیک کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ پروڈکٹ فراہم کی جائے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ اےتین سو پچاس کے مقابلے میں 777 ایکس نائن کے آپریٹنگ اخراجات دس فیصد کم ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُسے کئی فضائی کمپنیوں کی جانب سے آرڈر مل چکے ہیں جن میں ایمریٹس، آل نیپون ایئرویز اور لفتھانسا بھی

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.