بدعنوان اور کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کے دوران کہی چیئر مین نیب نے انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ بھ کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.