اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) آج وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کا دورہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی طرف سے ان کا استقبال۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم، وزارت خارجہ میں پاکستان کے بیرونی ممالک سے تعلقات، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ لیں گے، وزیرخارجہ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ وزیراعظم وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن دیں گے اور خارجہ پالیسی پر اپنے وژن سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایات اور وژن کی روشنی میں مؤثر خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس پر بھی بریفنگ دی جائے گئی، وزیراعظم کے دورے کے بعد آج شام وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔