وزیراعظم کا 20 رکنی کابینہ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دے دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جبکہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی وزراء

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔

Fawad Hussain@fawadchaudhry

Prime Minister Imran Khan has approved twenty member cabinet, the cabinet comprises on fifteen federal ministers and five advisers, The ministers shall take oath on Monday morning at President’s House

اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، ریونیو اوراقتصادی امور، وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔

وزیراعظم کے مشیران

اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان وزارت داخلہ اور وزارت توانائی کا قلم دان اپنے پاس رکھیں گے۔

وزراء اور مشیران کے ناموں کی فہرست

وزیراعظم کا 20 رکنی کابینہ کا اعلان

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.