مزیدار تندوری چکن بوٹی بنائیں

تندوری چکن بوٹی کے بہت سے اجزاء چکن تکے جیسے ہی ہوتے ہیں، بس ان دونوں پکوانوں میں تھوڑا سا ہی فرق ہے۔

تندوری چکن بوٹی زیادہ مصالحے دار ہوتی ہے اور اس کو روایتی طور پر تندور میں پکایا جاتا ہے، جبکہ تکا عام طور پر گھر میں ہی کسی سیخ پر بنایا جاسکتا ہے۔

تندور میں پکانے کی ابتداء ہڑپہ اور موئن جو دڑو کی تہذیبوں سے ہوئی اور یہ مانا جاتا ہے کہ 2500 سال قبل تندوروں کو ہندوستانی ریاست راجھستان میں دریافت کیا گیا۔

یہاں مزیدار تندوری چکن بوٹی کی آسان ترکیب دی جارہی ہے، جسے آپ اپنے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

اجزاء:

مرغی کے سینے کا گوشٹ – ایک کلو

لیموں کا رس – 3 کھانے کے چمچ

کشمیری سرخ مرچ پاؤڈر – 2 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ

نمک – حسب ذائقہ

ادرک لہسن کا پیسٹ – ایک چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ

فوڈ کلر – ایک چائے کا چمچ

دہی – ایک کپ

زیتون کا تیل – حسب ضرورت

ترکیب:

مرغی کے سینے کے گوشت کو دو حصوں میں تقسیم کریں اور چھری کی مدد سے اس پر کٹس لگا لیں۔

ایک پیالے میں لیموں کا رس، کشمیری لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر اور فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اس مصالحے کو چکن پر لگائے ہوئے کٹس میں بھریں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

بچے ہوئے مصالحے میں دہی اور زیتون کا تیل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب چکن کو اس میں اچھی طرح میرینیٹ کریں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

ایک فرائی پین میں زیتون کا تھوڑا سا تیل ڈالیں اور میرینیٹ کی ہوئی چکن کو اس میں 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

مزیدار تندوری چکن بوٹی تیار ہے، اسے گرم گرم نان اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.