پیوٹن کا300کلومیٹرفی گھنٹہ والی ٹرین میں سفر،سبز چائے بھی پی

بیجنگ (بی ایل ٰآئی)روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کے ساتھ300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین میں سفر کیا اورٹر ین کے سفر کے دوران سبز چائے بھی پی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیوٹن کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ٹرین کے سفر میں ہمیشہ رومینٹک ہو جاتا ہوں۔ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر سے زیادہ ہوئی تو چینی صدر نے اشارہ کیا کہ دیکھیں ہم 300 کلو میڑ کی رفتار سے سفر کر رہے ہیں۔اس پر روسی صدر نے ٹرین سسٹم اور شعبے کے بارے میں خصو صی دلچسپی کا اظہار کیا،اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولاد ی میر پیوٹن کو ملک کے اعلی ترین فرسٹ فرینڈ شپ میڈل سے نوازا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں چین کے صدر نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے یہ میڈل پیوٹن کے گلے میں پہنایا۔ چین کا یہ انتہائی اعلی اعزاز ایسی غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا ہے ، جنہوں نے چین کو جدید بنانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی خاطر خدمات سر انجام دی ہوں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.