نیب کی وجہ سے منصوبوں کی رفتار پر فرق پڑا ہے، شہباز شریف

لاہور: 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے اچھے بھلے لوگ بھی سہم گئے ہیں اور انہوں نے کام کرنا چھوڑدیا جس کی وجہ سے منصوبوں کی رفتار پر فرق پڑا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں دن رات کام کیا ہے، صوبے بھر میں صحت کے شعبے میں انقلاب آیا ہے، جومریض علاج کی استداد نہیں رکھتا  اس کا علاج 100فیصد مفت کیا جاتا ہے، نیب کی وجہ سے اچھے بھلے لوگ بھی سہم گئے ہیں اور انہوں نے کام کرنا چھوڑدیاہے،جب کہ منصوبوں کی رفتار پر بھی فرق پڑا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت معاشی طور پر ہم سے آگے بڑھاہے تو اس میں ہماری کوتاہیاں ہیں، بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وعدے کرنے والوں نے اپنے صوبوں کا ستایاناس کردیا۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو اُکھاڑ کر تباہ کردیا۔ کراچی کو کرچی کرچی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت جاری ہے۔ جلد ہی یہ آئینی مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.