اسلام آباد: وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی جانب سے کے الیکٹرک کو گئس کی فراہمی اور کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرپاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ گیس کے معاملے پر کے الیکٹرک کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے اپنے صوبے کی پولیس کے مدد سے حیدرآباد اور سکھر ڈویژن کے عوام کو بجلی چوری کرنے والوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کے مسئلے کا حل نکالیں پھروزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کا شوق پورا کریں۔
وفاقی وزیراویس لغاری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور واٹربورڈ کے درمیان بقایاجات کا معاملہ متنازع ہے وزارت خزانہ، سندھ حکومت،واٹربورڈ، اور کے الیکٹرک اس مسئلے کا حل نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن، سوئی سدرن اور کے الیکٹرک فارمولا طئی کریں اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تسلیم کیا تھا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گئس کے حکام کے درمیان یہ مسئلہ ہے لیکن اب الیکشن سے قبل کیمروں کے سامنے ڈرامے کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بغیر معاہدے کے گئس نہیں دی جاسکتی سوئی سدرن گئس کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی نئیں ریٹس پرہوگی۔
انہون نے کہا کہ کے الیکٹرک نے 70سے80ارب روپے کے بقایات جات دینے ہیں اتنی رقم کو نظراندازنہیں کرسکتے۔