کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کا چارروزہ اینٹی انکروچمنٹ ڈریو غیر قانونی بس اڈے ملیر ندی میں ریتی بجری والوں کے خلاف آپریشن اور کورنگی مہران ٹاؤن غیر قانونی تعمیر مکانات غیر قانونی واٹر ہائڈرینٹ کے خلاف کارروائی 9 واٹر ٹینکرز سمیت متعدد گاڑیاں زیر حراست مقدمات بھی درج اپنے ڈسٹرکٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی کام برداشت نہیں کرونگا میڈیا نمائندگان سے گفتگو تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کا چار روزہ اینٹی انکروچمنٹ کا ڈریو اینٹی انکروچمنٹ کا آغاز غیر قانونی طور پر قائم بس اڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیا اگلے مرحلے میں کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر بنے مکانات کو مسمار کیا گیا اس کے بعد ملیر ندی میں ریتی بجری والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا پھر کورنگی کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کرکے چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی میں قائم غیر قانونی طور پر چلنے والے واٹر ہائڈرینٹ جو سرکاری اراضی پر قائم کیا گیا تھا وہاں اچانک چھاپہ مار کر 9 واٹر ٹینکرز سمیت متعدد گاڑیاں حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ڈسٹرکٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی کام چلنے نہیں دونگا اور نہ ہی کسی کو غیر قانونی کام کرنے دونگا ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ نے ناصر کالونی میں قائم ہائڈرینٹ کو مسمار کیا جبکہ کورنگی چکرا گوٹھ میں چلنے والا غیر قانونی واٹر ہائڈرینٹ جو کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے چلایا جارہا تھا اور کورنگی روڈ سے پی اے ایف بیس جانے والی پانی کی پائپ لائن پر ناجائز کنکشن ڈال رکھا تھا جس سے یومیہ لاکھوں گیلن پانی چوری کرکے واٹر ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جارہا تھا ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ نے اپنی نگرانی میں واٹر بورڈ کا عملہ اور بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی پانی کے کنکشن جس سے پانی چوری کیا جارہا تھا اسے کٹوایا اور واٹر ہائڈرینٹ کی سرکاری جگہ کو سیل کرکے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور واٹر ہائڈرینٹ مالکان کے خلاف مقدمات درج کردیا اس آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد وسیم الدین اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی مختیار کار کورنگی احمد میمن واٹر بورڈ کے افسران ایس پی لانڈھی شعبان علی کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری شامل تھی
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.