سرجانی ٹاﺅن میں ہونے والی چائنا کٹنگ پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے

کراچی (اشتیاق شاہ)سرجانی ٹاﺅن پولیس کی سرپرستی میں سرجانی ٹاﺅن میں ہونے والی چائنا کٹنگ پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے ، جہاں سے علاقہ پولیس لاکھوں روپے وصول کررہی ہے ، جس کے بعد کھلے عام سرجانی ٹاﺅن میں چائنا کٹنگ پر کام چل رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن کے مختلف علاقوں میں ہونے والی چائنا کٹنگ پر ایس ایچ او سرجانی بشیر خان نے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے کے بعد چائنا کٹنگ پر کام کھلوادیا ہے جہاں پر کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں کام چل رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن سیکٹر ایل ون میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مسمار آفس سے متصل ہونے والی چائنا کٹنگ کے ایک پلاٹ پر دن رات پولیس کی سرپرستی میں کام چل رہا ہے جہاں سے علاقہ پولیس لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن یاروں گوٹھ میں بھی تیزی سے دن رات کام چل رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن کے علاقے یاروں گوٹھ کے پلاٹوں کے مالکان سے علاقہ پولیس نے فی پلاٹ 25ہزار روپے کے حساب سے وصول کیے ہیں ، اور ان کو تھانے سے ایک پرچی بھی بنا کر دی گئی ہے کہ اگر کوئی علاقہ پولیس ان سے پیسے لینے کیلئے آئے تو وہ یہ پرچی دیکھا دیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن سیکٹر سیون سی کی ایس ٹی فائیو پرہونے والی چائنا کٹنگ پر ایس ایچ او سرجانی کی سرپرستی میں چائنا کٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن میں ایک بار پھر چائنا کٹنگ پر ہونے والی تعمیرات سے علاقہ مکینوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاﺅن میں ہونے والی چائنا کٹنگ سے علاقہ پولیس ہفتہ وار اور ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی کی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنا کٹنگ میں ہونے والی تعمیرات سے تھانے کی موبائلیں بھی روزانہ کی بنیاد پر فی موبائل ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔
سرجانی ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او کی سرپرستی میں تھانے کے پرائیوٹ بیٹر شبیر نے پان کے کیبنز سے بھتہ وصولی شروع کردی ہے جہاں سے ہفتہ وار تھانے کا بیٹر ہزاروں روپے بھتہ وصول کررہا ہے ، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او بشیر خان کی سرپرستی میں ایک بار پھر پرائیوٹ بیٹر شبیر نے سرجانی ٹاﺅن میں چلنے والے پان کے کیبنز سے بھتہ وصولی شروع کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹر شبیر نے بھتہ کے عوض پان کے کیبنز مالکان کو گٹکا اور کھلی سگریٹ بیچنے کی اجازت دے دی ہے ، جس کے بعد سرجانی ٹاﺅن میں چلنے والے پان کے کیبنز پر سرجانی ٹاﺅن پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام گٹکا اور کھلی سگریٹ فروخت ہورہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے کا پرائیوٹ بیٹر فی کیبن سے پانچ ہزار روپے بھتہ وصول کررہا ہے اور بھتہ کی رقم جمع کرنے کے بعد ایس ایچ او سرجانی بشیر خان کے دست راز پولیس اہلکار ریاض کلہوڑ کو دیتا ہے ، پان کے کیبن کے مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شبیرنامی بیٹر ہر کیبن سے بھتہ وصولی کررہا چاہے پان کے کیبن پر گٹکا فروخت ہو یا نہیں پان کے کیبن کے مالک کو پانچ ہزار روپے بھتہ طارق عرف ماموں کو دینا ہے ، اسی لیے ہم لوگ پان کے کیبن پر کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں گٹکا فروخت کررہے ہیں۔ سر جانی پولیس کی سرپرستی میں چائنا کٹنگ اور بیٹر کی شبیر کی جانب سے بھتہ وصولی کے حوالے سے موقف جاننے کے لئے ایس ایچ او سر جانی بشیر خان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے تھانے کا چارج لئے ایک ماہ کا عرصہ ہو ا ہے ، معتدد گٹکے کے کارخانوں پر کارروائیوں کے دوران کئی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمے قائم کئے ہیں ، ایس ایچ او نے بتایا کہ چائنا کٹنگ میں سرپرست پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.