کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ سکریٹری اسکولز ایجوکیشن میں تبادلہ کئے گئے دو افسران اسپیشل سکریٹری تعلیم اور 20 گریڈ کے پی سی ایس افسر ناصر عباس سومرو اور ایڈشنل سکریٹری تعلیم اور 19گریڈٖ کے پی ایس ایس افسر وحید احمد کی جانب سے اپنے عہدوں کا چارج نہ چھوڑنے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے انھیں اس وقت اچانک عہدوں سے ھٹادیا گیا تھا جب سکریٹری اسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال درانی بیرون ملک گئے ہوئے تھے دونوں کو سروس جنرل ایڈمنسٹریش اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن دونوں افسران نے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اپنے عہدوں کا چارج نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے ڈائریکٹر آرکائیو اینڈ انفارمیشن عبدالعلیم لاشاری جنھیں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ایڈشنل سکریٹری تعلیم مقرر کیا گیا تھا اپنی جوائننگ نہیں دے سکے تھے۔ چیف سکریٹری سندھ رضوان میمن نے جنگ کو بتایا کہ ناصر عباس سومرو اور وحید احمد کے تبادلوں کا نوٹفیکشن منسوخ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان کے جارج نہ چھوڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں فوری سروس جنرل ایڈمنسٹریش اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ادھر سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال درانی بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں وہ بدھ 17 اپریل کو باقاعدگی سے دفتری امورانجام دیں گے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر اقبال درانی کی عدم موجودگی میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اسکول ڈاکٹر منصور عباس نے قائم سکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے امور انجام دیئے تھے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.