کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی پولیس کے خلاف احتجاج کرنےوالوںکےخلاف جھوٹامقدمہ درج پولیس کا کار نامہ
بلاول بھٹوزرداری ‘ وزیر اعلیٰ سندھ‘ آئی جی سندھ ‘ نوٹس لیں‘ SHOکورنگی انڈسٹریل ایریا کوفوری معطل کرکے قبضہ مافیا کاخاتمہ کریں‘ ریاض خاصخیلی
علاقے کے بے گناہ افرادکے خلاف جھوٹا مقدمہ اور مہران ٹاﺅن میںگلی پر قبضہ ختم نہ کیا گیا تو وزیرا علیٰ ہاﺅس پرتادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے‘ علاقہ مکین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہران ٹاﺅ ن محمد خان گوٹھ ایکشن کمیٹی کے راہنماﺅں نے کہاہے کہ ،بلاول بھٹوزرداری،وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ ، مہران ٹاﺅن میںظلم زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کا نوٹس لیں، SHOکورنگی انڈسٹریل ایریا کوفوری معطل کرکے قبضہ مافیا کاخاتمہ کریں، بے گناہوںکے خلاف جھوٹا مقدمہ اور مہران ٹاﺅن میںگلی پر قبضہ ختم کرنے کا حکم دیں۔کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کورنگی مہران ٹاﺅن کے سیاسی، سماجی راہنماﺅ، ریاض خاصخیلی، مظفر بھٹی،خادم بھٹی،ڈاکٹرجاوید، شائستہ جبیں، سمینہ مسیح ، پروین ،پنھل جوگی طارق مسیح، نوئل مسیح و دیگر نے مزید کہا کہ ۔ کورنگی ،مہران ٹاﺅن میں علاقہ SHO اورایک مخصوص لابی علاقے کے فائل مافیا پراپرٹی ڈیلرز کی سر پرستی کررہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خالد عباسی تہانہ کے آئی اے کے اندر اپنی سر پرستی میں اسنے بیٹروں کی طرح ایسا گروپ رکہا جو ھر وقت پلاٹوں کے اوپر دن رات لگا تار منتہلیاں وصول کرتے رہتے ہیں زیادہ طور ان کے تہانے سے باہر ڈیلنگ کرتے مثلن طور کسی ب معملے پر جس کو بہی جائز کے ناجز لیکر آتے ہیں جس میں ایس آئی اے جمال الدین شیخ ۔ ممتاز ایس آئی اے ۔کانسٹیبل اختیار لغاری ۔ہیڈمورر وقار اور دیگر پولیس والے ملوث ہے جو تہانے سے باہر پئسوں کی لین دین کرتے ہیں ایس ایچ او خالد عباسی جہاں بہی تہانوں پے تعینات ہوا اکثر طور یہی لوگ ان کے ساتھ ھوتے ھیں زیادہ طور جماالدین شیخ ان لوگوں کی رھنمائی کرتا ہے جو اس وقت قیوم آباد چونکی پے تعینات ہے دوسری جانب فوری طور پر بے گناہوںکے خلاف جھوٹا مقدمہ اور مہران ٹاﺅن میں گلی پر قبضہ ختم نہ کیا گیا تو وزیرا علیٰ ہاﺅس پرتادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔ کورنگی مہران ٹاﺅن میں قبضہ مافیا نے فائلوںکی آڑ میں گلیاں بھی بند کرنا شروع کر دی ہیں۔محمد خان گوٹھ سیکٹر 6/cکی مین گلی کو علاقہ پولیس کی مدد سے پلاٹ میںتبدیل کردیا گیا ہے ۔گزشتہ روز تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود مہران ٹاون کے سیکٹر6/Cمیں چوہدری حمید نامی شخص نے علاقہ پولیس کی مدد سے مین گلی کو اپنا پلاٹ بتا کر گلی بند کر کے پلاٹ بناکرچار دیواری بنائی تھی ۔ مظاہرین کے مطابق گلی کو پلاٹ بنانے سے سینکڑوںگھر اور سینکڑوںمکینوںکے لئے داخلی اور خارجی راستے بند ہو جائے گے۔جس کے وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہونگے۔علاقہ مکینوں نے نمائندہ سندھ سپر کوبتایا کہ ہم اس گوٹھ میں گزشتہ دو دھائیوں سے رھ رھے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں ہمارے نام درج ہیں۔بچوں کی پیدائش ،تعلیم اور فوتگی کے سرکاری کاغذات میں ہمارے ایڈریس واضع طور پر درج ہیں۔ ہم قدیمی محمد خان گوٹھ سیکٹر 6/cکی گلی کو پلاٹ بننے نھی دینگے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ۔علاقہ SHOنے بھی اس اہم ایشو پلاٹ پر قبضہ کرنے والے افراد سے مبینہ طور پر معاملات طے کر لئے ہیں۔ مہران ٹاﺅن میں اس طرح کے پلاٹوں پر چوہدری حمید اور دیگر نے ملکر درجنوں جعلی فائلیں بنا کر پولیس کی مدد سے قبضے کر رکھے ہیں۔ پولیس عدالتی اختیارات استعمال کرنے سے باز رہے، جن لوگوں کے پلاٹ متنازعہ ہیں وہ عدالتوں سے رجوع کریں ۔پولیس کے ذریع غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہیں ۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے SHO کو فوری طور پر علاقہ بدر کیا جائے ۔ بصورت دیگر سینکڑوںعلاقہ مکین ،آئی جی سندھ آفس اور وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہرتال کریں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوںمیں پلے کارڈز،بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔