نوازشریف سے اب صلح نہیں ہوسکتی ان سے جنگ رہے گی، آصف زرداری

گڑھی خدا بخش: 

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جب کہ ان سے اب  صلح نہیں ہوسکتی۔

گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو حکومت بھی خود کرتی ہے اور اپوزیشن بھی جب کہ سمجھ نہیں آتا میاں صاحب حکومت پر کیوں اور کیسے تنقید کرتے ہیں حالانکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں ہی ان کے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف نے اپنی آنکھیں سرپررکھ لیں اب ہم نے رکھ لی ہیں جب کہ میاں صاحب نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، نوازشریف سے صلح نہیں ہوسکتی اور ان سے جنگ رہے گی۔ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں آئیں گے، تخت رائیونڈ کو ہلائیں گے جب کہ پیپلزپارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑوا کررہے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ جب چاہوں (ن) لیگ کی حکومت گراسکتا ہوں اور کہا تھا کہ اس بار سینیٹ کا چیئرمین نہیں لینے دوں گا جب کہ اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی نوازشریف کو نہیں لینے دیں گے، ہم کسی کے ساتھ مل کربھی حکومت بنائیں مگرآپ سے نہیں ملیں گے اور ہم آپ سے تب بات کریں گے جب آپ ختم ہوچکے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آراوالیکشن نہیں مانتے، میاں صاحب یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں یہ آراو الیکشن تھے،پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں اور انہوں نے لاہورٕ میں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.