کورنگی میں ہائوسنگ اسکیم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،کے ڈی اے

KARACHI: June 06 – Cadets busy in parade during passing out of Aero Apprentices held at PAF Korangi Creek. APP photo by Jahangir Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو ماضی کی طرح رہائشی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں نئی رہائشی اسکیموں اور میگا انفرااسٹرکچر پروجیکٹس

کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ کراچی کو دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا جاسکے، آج بھی شہری ادارہ ترقیات کراچی پر اپنا بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کے ڈی اے بحالی کے بعد کورنگی ٹائون میں کے ڈی اے اراضی پر پبلک ہائوسنگ اسکیم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جلد ہی پی سی ون تیار کرکے سندھ حکومت سے منظوری لی جائے گی۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے بلوچستان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں سیکریٹری بلدیات بلوچستان علی اکبر بلوچ، چیف آفیسر محمد فاروق ترین اور ایڈیشنل سیکریٹری نعیم بازئی شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات بلوچستان کو شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور شہر کراچی کی ترقی کے لئے ماضی وحالیہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی گئی۔ سیکریٹری بلدیات نے ڈی جی کے ڈی اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا

تعاون درکار ہے ، ڈی جی کے ڈی اے نے ادارہ کی جانب سے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو قاضی عبدالقادر، پروجیکٹ ڈائریکٹر نوید اظہار اور میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ منور صدیقی، ڈائریکٹر ماحولیات آشکار داور سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حافظ محمد جاوید شامل تھے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.