حیدرآباد(بی ایل ٰآئی ) آر او پلا نٹ آپر یٹرز قاسم آباد کی جانب سے تین ما ہ سے تنخو اہیں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور نعر ے با زی کی گئی
اس موقع پر مشتاق چانڈیو، شکیل حسینی اوراحسان چانڈیوسمیت آر او پلا نٹ کے دیگر آپر یٹر ز نے بتا یا کہ قاسم آباد کے مختلف گو ٹھوں چانڈ یو گو ٹھ ،سو مر ا گو ٹھ،قادر نگر ،نو ر خا ن چانگ اور گو ٹھ جا م خا ن شورو سمیت پٹھا ن گو ٹھ میں صاف پا نی منصو بے کے تحت آر او پلا نٹ لگا ئے گئے تھے اور یہ تمام آر او پلا نٹ ایک کمپنی کو ٹھیکے پر دے دےئے گئے
انہو ں نے بتا یا کہ ہم گذ شتہ آٹھ سالو ں سے ان آر او پلا نٹ پر عارضی ملازم کے طو ر پر اپنی ڈ یو ٹیا ں انجا م دے ر ہے ہیں لیکن ہمیں مستقل نہیں کیا گیا ہے اور اب کمپنی کی جانب سے گذ شتہ تین ما ہ سے ہما ری تنخو اہیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم اور ہما رے خا ندان کے افراد فاقہ کشی کا شکا ر ہیں
انہو ں نے سپریم کو رٹ کے واٹر کمیشن کے سربر اہ امیر ہا نی مسلم ،وزیر اعلیٰ سندھ مر اد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ کمپنی کی جانب سے بلاجواز تنخو اہیں بند کر نے کا نو ٹس لیکر حکومتی اعلا ن کے مطابق 15ہز ار روپے تنخواہیں دلو ائی جا ئیں دوسر ی صورت میں سخت احتجاج کیا جا ئے گا ۔