کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فائنل کے لیئے سیکیو رٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی جاچکی ہے تاہم حکام نے تمام انتظامات کو ایک بار پھر جانچنے کے لیے جمعرات کو ریہرسل کی گئی ،اس موقع پرٹریفک پولیس نے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے سیکیو رٹی انتظامات کو سنبھال لیا ، یونیورسٹی روڈ ،اسٹیڈیم روڈ ،کارساز،اور عقبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اور لیاقت آباد ،جیل چورنگی ،نیپا چورنگی ،کارساز،ڈالمیا سمیت دیگر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریہرسل کے بعد سڑکوں کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،علاوہ ازیں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر اہم و متبادل شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس موقع پر ڈیڑھ سو سے زائد عملہ اورمتعددمیکینکل سوئپنگ و واشنگ مشین ، کمپیکٹرز، ٹرک، شاول اور دیگر
مشینری اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیدیم کے اندر موجود رہے گی،فوکل پرسن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ محمد راشدکی نگرانی میں صفائی کے لئے خصوصی پلان مرتب دے دیا گیا ہے،جس میں مشینری کی پارکنگ اور میچ دیکھنے آنے والے معززین کے لئے پارکنگ کے انتظامات بھی شامل ہیں،دریں اثناء چائینزکمپنی کو زائد عملہ اور مشینری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، شارع فیصل، ائیرپورٹ، کارساز روڈ ، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیاروڈ، ڈرگ روڈ، یونیورسٹی روڈ ، حسن اسکوائر،سرشاہ سلیمان روڈ، کشمیر روڈ ، پی آئی ڈی سی ایم ٹی خان روڈ کی صفائی کے ساتھ متبادل راستے اور لیاری ایکسپریس وے کو صاف کرنے کا کام بھی جاری ہے۔