اب سمارٹ چشمے نہ صرف دیکھنے کے کام آئیں گے بلکہ ان سے سننے کا بھی کام لیا جاسکتا ہے، آرگومینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی سے لیس رنگین چشموں میں حساس ہیڈ فونز نصب ہیں جو اطراف کی آوازوں کے معیار کو درست رکھنے اور گفتگو کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان سمارٹ چشموں کی تیاری میں اے آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے مناظر کو ایچ ڈی اور ورچوئل ریئلٹی کے تحت دیکھا جاسکے گا جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوں گے، تاہم گوگل اور سنیپ چیٹ ٹیکنالوجی سے لیس چشموں کے برعکس ان چشموں میں حیران کن طور پر کیمرا نہیں لگا ہوتا۔ ان چشموں میں کئی فیچرز موجود ہیں جن کی مدد سے آس پاس موجود آڈیو کی کوالٹی کو بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ ایپس کے ذریعے ہزاروں آڈیو گانوں کی لائبریری بھی موجود ہوگی۔ چشمے کی ڈنڈیوں میں نصب ہیڈ فون کے ذریعے موسیقی سے صارفین لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جبکہ سب سے خاص بات ان چشموں کا گفتگو کو ترجمہ کرنا ہے، جس کی مدد سے سیاحوں کو کافی سہولت حاصل ہوگی۔ خصوصی فیچرز سے لیس ان چشموں کو صارف اپنے سر کو ہلانے سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں، تاہم سنیپ چیٹ اور گوگل چشموں کے برعکس انہیں کیمر ے یا موبائل فون کی طرح استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ سمارٹ چشمہ تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق چشمے کی تیاری تیزی سے جاری ہے اور ممکن ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ چشمے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.