کرپشن کا ناسور ختم کریں گے، افسران سیاسی دباؤ میں نہ آئیں، علم الدین بلو

کرپشن کا ناسور ختم کریں گے، افسران سیاسی دباؤ میں نہ آئیں، علم الدین بلو

No-Image

حیدرآباد:  چئرمین اینٹی کرپشن سندھ علم الدین بلو نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن سندھ با اختیار ادارہ ہے جبکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رشوت جیسے ناسور کو ختم کر نے کے لئے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور بدعنوانی کے جرم کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لا کر عدالت کے کٹہرے تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین جو عوام سے رشوت لے کر کام کرتے ہیں انہیں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے، چاہے وہ کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہوں۔

شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے سرکل افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افسران سے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور زیر التوا کیسز جلد نمٹا کر معاشرے سے رشوت کا خاتمہ کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد محمد عثمان طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے چئرمین اینٹی کرپشن کو ڈویژن میں جاری کیسز، زیر التوا اور فرد جرم کے کیسز سے متعلق آگاہ کیا۔

جس پر چئرمین اینٹی کرپشن نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرکل کے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں جا کر عوامی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت بدعنوانی کے کیسز فوری طور پر عدالتوں کو منتقل کیے جائیں اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ٹیکنیکل کیسز کی کی پیروی کے لیے قانونی ماہرین سے رابطہ کیا جائے اور کسی بھی سیاسی دباؤ میں نہ آئیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.