مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: 

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، جن ممالک کے اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا ان میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، ترکی اور انڈونیشیا شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکام نے دفاعی اتاشیوں کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارتی فوج  شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی اور پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر رہائش پزیر آبادی کی مدد کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔

واضح رہے کی بھارت میں نریندرا مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک درجنوں فوجی اہلکار اور سیکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔

 

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.