اسلام آباد(بی ایل ٰآئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان ٹوٹ چکی ہے۔
اس میں اب مفادات کی جنگ ہوگی ایم کیوایم میں اس وقت دو نہیں چار پارٹیاں بن چکی ہیں ایم کیوایم میں اختلافات اس کا اندرونی معاملا ہے لیکن ایم کیو ایم میں کچھ لوگ ایک شخص کی اہمیت تسلیم نہیں کر رہے
خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثارکو اختلافات کا اظہار پارٹی کے اندرکرنا چھاہیے،پارٹی سے باہر اختلافات ظاہرکرنا اپنے مقصد کی تشہیرہے
ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانا چوہدری نثار کی بلیک میلنگ ہوگی۔ چوہدری نثار کو اختلاف ہیں تو پارٹی چھوڑدینی چھاہیے