آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز کا بہترین علاج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز کسی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ یہ آنکھوں کی چمک اور خوبصورتی کو ماند کر دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کے مجموعی حسن کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ایواکاڈو ایک بہترین حل ہے . ایواکاڈو کا گودا آنکھوں کے نیچے 20 منٹ کے لئے لگانے کو اپنا معمول بنا لیں .ایواکاڈو کا استعمال ‏آپ دن میں کسی بھی وقت کر سکتی ہیں . اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے چند قطرے خالص پیلی سرسوں کا تیل لے کر آنکھوں کے نیچے حلقوں پر نرمی سے مساج کریں .

شہد ، دہی اور زیتون کے تیل کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد بننے والے ڈارک سرکلز کو ختم کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتا ہے . ان تینوں اجزا کے دو دو چمچ لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس موسچرائزنگ ماسک کو نرمی سے آنکھوں کے نیچے حلقوں پر لگائیں ۔ د س منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں ۔ مستقل پندرہ دن یہ عمل جاری رکھنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے ۔ اگر گھریلو ٹوٹکے آپ کی آنکھوں کے گرد سے ہلکے دور کرنے میں ناکام ہیں تو آپ مختلف قسم کی ٹریٹمنٹس کے بارے میں سوچ سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے گلائیکولک ایسڈ لوشن کا استعمال بہترین ہے لیکن خیال رہے کہ اسکا استعمال صرف پروفیشنل درماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی کیا جائے ۔ اسکے علاوہ لیزر تھیراپی کے ذریعے بھی ڈارک سرکلز سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.