لاہور(مارکیٹنگ ریلیز)اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیک (پی ایس ایل) 2018 کا نیا آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بننے کا فخریہ طور پر اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشلر کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ چار سال تک گلوبل پارٹنر رہنے کے بعد اوپو نے اب کرکٹ کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔ اوپو نے پاکستان میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور مشہور فاسٹ بالر حسن علی کو اپنے پاکستانی ٹی وی کمرشل میں لیڈ ایکٹر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل 2018 پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن ہے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2015 میں قائم کیا جانے والا ٹی 20 کرکٹ لیگ کا ایک فرانچائز ہے۔ ایچ بی ایل۔ پی ایس ایل 2018 کا آغاز 22فروری 2018 سے دبئی میں ہوگا۔ کوالیفائرز لاہور میں ہونگے جبکہ فائنل کراچی میں ہوگا۔ اوپو پاکستان سپر لیگ کو اسپانسر کرنے والا پہلا عالمی سمارٹ فون برانڈ ہے۔ اوپو ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی اور فروع میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے اور پی ایس ایل کی اسپانسرشپ سے پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت کے حوالے سے کمپنی کے ویڑن اور یقین کااظہار ہوتا ہے۔
اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا کہ ”اوپو کھیلوں کا بڑا سپورٹر ہے اور ہمیشہ سے دنیا بھرمیں کھیلوں اور تفریح سے جڑا رہا ہے۔ کرکٹ جذبات سے بھرپور کھیل ہے اور اس سے منسلک لمحات یادگار ہوتے ہیں، یہ کھیل لاکھوں لوگوں کےلئے خوشی کا باعث ہے۔ اوپو نے اپنے ا?پ کو کھیل کے جذبے کے ساتھ منسلک کیا ہے، ایک ایسا جذبہ جو لوگوں کو قریب لاتا ہے، جیسے کہ سمارٹ فون کے ساتھ ا?پ کے لمحات۔ یہ اشتراک اوپو کو پاکستان میں نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔“
حسن علی کی بایوپیک سے متعلق انٹرنیٹ پر تمام قیاس آرائیوں کے بعد بل آخر حقیقت کھلنے والی ہے، جس کا سب کو انتظار ہے ۔ا وپو کے پہلے نئی ٹی وی کمرشل کے لئے فلم بند کئے جانے والے مناظر میں نوجوان کرکٹر حسن علی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹی وی کمرشل 8 فروری 2018 سے نشر کیا جائے گا۔
اوپو کے نئے ٹی وی کمرشل میں لیڈینگ ایکٹر حسن علی نے اپنے تجربات یوں بیان کئے:”اوپو کے ساتھ کام کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہا ہوں اور اوپو ایف 5 کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی، 20 ایم پی سیلفی کیمرا اور دیگر فیچرز سے بہت متاثر ہوا ہوں۔”