کراچی(بی ایل ٰآئی ) کراچی کے علاقے صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے ،جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک بھی ہوگیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں شہریو ں نے دو ڈاکوﺅں کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،لیکن اس مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،ایک ڈاکو بھی اس مزاحمت کے دوران ماراگیا ہے جبکہ شہریوں نے ایک ڈاکوکو پکڑ کر زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد اس وقت علاقے میں موجود ہے۔ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں نےایک ڈاکوکوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ دوسرا ڈاکو مقابلے میں مارا گیا ہے