کراچی
کے الیکٹرک کیخلاف درخواست پرکےا لیکٹرک،نیپرا اوردیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی جزیروں کے مکینوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کچھی برادری کے سربراہ اسلم بھٹی اور حسین بھٹی کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے وکیل کی حیثیت سے دائر کی۔بدھ کو کراچی کے ساحلی جزیروں بابا آئی لینڈ.بھٹ آئی لینڈ.شمس پیراورمنوڑا میں اوور بلنگ اور کے الیکٹرک کی دیگر شکایات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کچھی برادری کے سربراہ اسلم بھٹی اور حسین بھٹی کے وکیل قادر خان مندوخیل کی جانب سے دلائل دیے گئے ۔درخواست گزار کے وکیل قادر خان مندوخیل نے موقف اختیار کیا کہ کراچی کے ساحلی جزیروں کے مکین کئی سالوں سے کے لیکٹرک کی جانب سے اوور بلنگ سے پریشان ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم نہیں کی جاتی اور بل لاکھو ںکے وصول کیے جاتے ہیں۔جزیروں پر رہائش پزیر غریب اور مجبور عوام لاکھوں کے بل کہا ںسے ادا کریں۔ وکیل صفائی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے جزیروں کو بجلی کی فراہمی آئی بی سی کلفٹن سے کنکشن حاصل کیا جبکہ کنکشن بلدیہ آئی بی سی سے لیا جانا تھا ۔کے الیکٹرک بجلی کی بندش اور خستہ حال بجلی کے تار اور پول تک تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف سننے کے بعد کےا لیکٹرک،نیپرا اوردیگر کو26جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔