ادارہ شماریات نے پاکستان کی کل آبادی 20کروڑ77لاکھ74ہزار520 دیکھادی

اسلام آباد

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20کروڑ77لاکھ74ہزار520 ہے جبکہ مردم شماری میں پورے ملک کو1لاکھ63ہزار541 بلاکس میں تقسیم کیاگیاتھا۔

وفاقی وزیرشماریات کامران مائیکل کی زیرصدارت مردم شماری سے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں گزشتہ برس ہونے والی چھٹی مردم شماری کی تفصیلات جاری کر دی ہیں

جس کے مطابق پنجاب کے 87ہزار6بلاکس کی کل آبادی 11کروڑ12ہزار442 ،سندھ کے 39ہزارایک سو 39 بلاکس کی کل آبادی 4کروڑ78 لاکھ 86 ہزار51 ،خیبر پختونخوا کے21ہزار577بلاکس کی کل آبادی 3کروڑ 5لاکھ 23 ہزار371 ،بلوچستان کے10ہزار207بلاکس کی کل آبادی1کروڑ23لاکھ44ہزار408 ،اسلام آباد کے 1514 بلاکس کی کل آبادی 20لاکھ 6ہزار 572 جبکہ فاٹا کے 4098 بلاکس کی کل آبادی 50لاکھ 1ہزار676 ہے۔اجلا س میں بریفنگ کے دوران کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق تمام ضروری ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا جائے تمام بلاکس کاریکارڈ الیکشن کمیشن کو بلاتاخیر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن اس ڈیٹاکی بنیادپرجلدحلقہ بندیوں کاکام مکمل کرےگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.