’کینسر سے بچ کر رہنا ہے تو یہ ایک سبزی کھانا شروع کردیں

لندن(نیوز ڈیسک)ہمارے ہاں کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے تو پیاز کا استعمال عام پایا جاتا ہے لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ کچھ خطرناک بیماریوں سے تحفظ کی بات ہو تو طب جدید کی مہنگی اور طاقتور ادویات بھی اس سبزی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پیاز نہ صرف بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیا بیطس جیسی بیماریوں میں مفید ہے بلکہ کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچنے میں بھی بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ تحقیقات سرخ پیاز پر کیں، جن میں سلفر، امینو ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ خصوصاً اس میں پایا جانے والا عنصر کویرسیٹین، جو کہ ایک نباتاتی پولی فینول ہے، انسانی جسم کو لیرنجیل اور گیسٹرک کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جبکہ تولیدی نظام کو لاحق ہونے والے کینسر سے بھی بچاتاہے۔پیاز میں پائی جانے والی سلفر کی کثیر مقدار انسانی جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتی ہے۔ یہ اعضا ءاور خلیات کے اندر پیدا ہونے والی سوزش کو بھی ختم کرتی ہے اور جسم کی صفائی کے لئے زبردست قدرتی ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔ انسانی جسم میں ہارمونز، انزائمز کی افزائش، اور عصبی و خون کے خلیات کو تحفظ فراہم کرنے میں سرخ پیاز کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ خون میں کینسر پیدا کرنے والے مرکبات کو جمع نہیں ہونے دیتا اور یوں کینسر کے خدشات کو حیرتناک حد تک کم کردیتا ہے۔
پیاز کا باقاعدگی سے استعمال بیکٹیریا، فنگس اور وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف جسم میں مدافعت پیدا کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’گلوکوز میٹا بولزم‘ کی کمزوری کینسر کے خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پیاز بلڈ گلوکوز لیول کو متوازن کرکے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ خون کے بہاﺅ کو متوازن کرکے بلڈ پریشر جیسی بیماری کے تدارک میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔مختصر یہ کہ کہنے کو تو یہ محض ایک سبزی ہے لیکن درحقیقت طبی فوائد سے لبریز قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.