نیب کے مقامی ہیڈکوارٹرز میں ہر جمعرات کو عوامی شکایت سنی جائیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب ادارے نے پہلی بار اعلان کیا ہے کہ اب عوام بیورو کے ہیڈ کوارٹرز میں براہ راست اپنی شکایت درج کرا سکتی ہے، چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال نے تمام مقامی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت جاری کیں کہ ہر مہینے کے آخری جمعرات کے دن عوام کی شکایات سنی جائیں، نیب کے اعلامیے کے مطابق نیب چیئرمین نے عوامی شکایات سننے کے بعد نیب کے مقامی بیورو کے ڈائریکٹر جنرلز کو انفرادی طور پر ہدایت جاری کیں کہ کرپشن سے متعلق عوامی شکایات ہر مہینے کے آخری جمعرات کے دن دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک سنی جائیں تاکہ جو شکایات قانون پر پوری اتریں ان پر عمل کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ہر ہفتے عوامی شکایات براہ راست سنے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب عوام ہر جمعرات کو دوپہر 2 سے سہ پہر 4 بجے نیب کے تمام مقامی ہیڈکوارٹرز میں شکایت درج کرواسکیں گے، خیال رہے کہ موجودہ نیب چیئرمین کی تقرری سے قبل بیورو میں ڈائریکٹ شکایات درج کرانے کی روایت نہیں تھی اور شکایت گزار کو شکایت درج کرانے کے لیے ایک مشکل اور طویل مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب تمام شکایات کے لیے ایک کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کر رہا ہے جس کے تحت شکایت کو چیئرمین نیب خود دیکھیں گے اور پھر اسےمتعلقہ نیب حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.